اعلیٰ پارلیمانی عہدیداروں کی تنخواہیں: وزیراعظم کی فوری کارروائی
وزیراعظم نے اعلیٰ پارلیمانی عہدیداروںکی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کیتنخواہوں میں حالیہ اضافے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابقوزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تاکہ اس فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے واضح ہدایت دی ہے کہ رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے۔
، جس کی روشنی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں