جنوبی افریقہ میں شدید برفباری اور سیلاب سے 49 افراد ہلاک، مکانات تباہ

جنوبی افریقہ میں برفباری اور سیلاب | درجنوں مکانات تباہ، بجلی کا بحران

جنوبی افریقہ میں بدترین موسمی حالات کے باعث دوصوبوں میں شدید برفباری اور سیلاب سے 49 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کی ریاست مشرقی کیپ میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا،۔
مختلف حادثات میں 49 افراد ہلاک جبکہ 5 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ بچوں کو اسکول لے کر جانے والی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی،۔
3 بچوں کو بچا لیا گیا، بس پر سوار بچوں کی تعداد معلوم نہ ہوسکی، دوسرے صوبے میں سیلابی پانی میں بہہ کر متعدد افراد ہلاک ہوگئے،7-
کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں