اسلام جلد دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا،تھنک ٹینک رپورٹ

اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب؟ امریکی تھنک ٹینک کی حیران کن رپورٹ

امریکی تھنک ٹینک نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دنیا بھرمیں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
، ایک عیسائی کی پیدائش کے مقابلے میں 3 افراد عیسائیت چھوڑ رہے ہیں، یہ رجحان برقرار رہا تو اسلام جلد دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا
۔تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2020 کے درمیان دنیا میں مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ بڑھی۔
، جس کے بعد مذہب سے غیر منسلک افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک کی تازہ ترین عالمی مذہبی آبادی کی رپورٹ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ عیسائیت کے ماننے والوں کی تعداد 122 ملین سے بڑھ کر 2.3 ارب تک پہنچی، مگر مجموعی آبادی میں اس کا تناسب کم ہوا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں