کے الیکٹرک کی درخواست، بجلی کی قیمت میں کمی متوقع
شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دائر کردی۔
کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں کمی اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 19 جون کو سماعت کرے گا-
، درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
حتمی اعداد و شمار نیپرا کی سماعت اور ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آئیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں