بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے

بھارت میں طیارہ حادثہ اور بوئنگ کے شیئرز، سرمایہ کاروں میں بےچینی

بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق پری مارکٹ شیئرزکی مالیت 214 سے کم ہوکر 198 پرآگئی۔
،پری مارکٹ شیئرز کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ ہو گیا ہے،طیارے میں 242 مسافر سوار تھے،۔
جس میں 30 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
طیارے میں169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں