بھارتی طیارہ حادثے پر عالمی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

بھارتی طیارہ حادثے کی خبر پر عالمی رہنماؤں کی دلی ہمدردیاں

بھارتی طیارہ حادثہ: عالمی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس
بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر بردار طیارے کے حادثے پر عالمی رہنماؤں نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں طیارہ حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔
، حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
فرانسیسی صدر میکرون نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد میں طیارہ گرنے کے افسوس ناک حادثے کا علم ہوا،۔
دکھ کے ان لمحات میں میری دلی ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ احمد آباد میں مسافر طیارہ گرنےکی خبر بہت افسوس ناک ہے۔
، سانحے پر ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔
آئر لینڈ کے وزیرِ اعظم مائیکل مارٹن نے بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثے پر ہماری ہمدردیاں اور دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں