احمد آباد: بھارتی طیارہ گرنے سے 3 ڈاکٹر ہلاک، 45 زخمی
بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، طیارہ ڈاکٹروں کے ایک ہاسٹل پر گرا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ گرنے سے ہاسٹل میں موجود 3 ڈاکٹر ہلاک جبکہ 45 ڈاکٹر زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو گئے۔
طیارے نے لندن کےلیے اُڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا ہے، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں