خطرے کے خاتمے تک ایران پر حملہ جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم

ایران پر اسرائیلی حملہ اور ’رائزنگ لائن‘ آپریشن: تفصیلات سامنے آ گئیں

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک ضرورت ہو ایران پر اسرائیل کا حملہ جاری رہے گا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا ۔
جب تک کہ یہ خطرہ ختم نہ کر دیا جائے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایرانی خطرے کو، جو اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ ہے، پیچھے دھکیلنے کے لیے ایک مخصوص فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔
انہوں نے اس کارروائی کو ’رائزنگ لائن‘ (اُبھرتا ہوا شیر) کا نام دیا اور کہا کہ اسرائیل ایرانی کمانڈروں اور میزائل فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
اور تہران کی جانب سے ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں