ایران کی جوابی کارروائی اور امریکی مؤقف: ٹرمپ کا واضح اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
تو امریکا، اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہیں اسرائیلی کارروائی کے بارے میں پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر نظرِ ثانی کرے گا اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے گا۔
امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا، اسرائیل کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں