سعودی عرب کی مذمت: ایران پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی
ریاض: سعودی عرب نے ایران کے خلاف اسرائیل کی عسکری کارروائی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
، جو خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے سے دوچار کر سکتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ گھناؤنے اور اشتعال انگیز حملے نہ صرف ناقابلِ قبول ہیں بلکہ عالمی ضمیر کے لیے ایک امتحان ہیں۔
، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ فوری طور پر اس جارحیت کو روکے اور ذمہ داروں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں