ایران کا اسرائیل کاایف 35 طیارہ گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایف 35 طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل کی تردید

ایران نے اسرائیل پر جوابی حملوں کا آغاز کر دیاہے جس میں 100 سے زائد میزائل داغے گئے ہیں ۔
اور ایرانی میڈیا نے اسرائیلی ایف 35 کو گرانے کا دعویٰ بھی کر دیاہے ۔
رائٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے اسرائیل کے ایک ایف 35 طیارے کو گرانے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیاہے۔
تاہم اسرائیل فوج کی جانب سے ایسے تمام دعووں کی تردید کی جارہی ہے ۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کیلئے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ ایران اپنی آنکھیں بند نہیں رکھ سکتا ۔
، صیہونی حکومت نے بہت بڑی غلطی کی ہے ، ایران پر حملہ اسرائیل کی سنگین لاپرواہی ہے۔
، اس کے نتائج اسرائیلی حکومت کو تباہی کی طرف لے جائیں گے، ایرانی قوم اپنے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی، ۔
ایران اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نظر انداز نہیں کرے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں