ایران کی جانب سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ کردیا گیا

ایران کا پانچواں میزائل حملہ: اسرائیل پر ایک اور شدید وار

ایران کی جانب سے ہفتے کی علی الصبح اسرائیل پر چوتھے میزائل حملے کے بعد پانچواں حملہ بھی کیا گیا۔
دھماکے کے بعد سائرن کی آوازوں میں اضافہ ہوگیا۔ تل ابیب میں بھی سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے۔
، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو اسرائیل کا دفاع کرےگا ۔
اس ملک کےتنصیبات کو نشانہ بنایاجائےگا،اسرائیل کے خلاف حملوں میں شدت لارہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کی جانب سے تل ابیب کےجنوب میں ایٹمی ریسرچ سینٹرپرحملہ کیاگیا،حملے سے ایٹمی ریسرچ سینٹر کو نقصان پہنچا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں