ایرانی میزائل حملے نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا، کئی اہداف تباہ
ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر ملیامیٹ
ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی وار کیا ہے۔
رات بھر میں اسرائیل کے مختلف شہروں پر 5 مرحلوں میں سیکڑوں میزائل داغے۔
وزارت دفاع کی عمارت کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ فوجی ہیڈکوارٹر بھی ملیامیٹ کر دیا۔
ایران کی جانب سے صرف پہلے دو مرحلوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ سو میزائل داغے گئے۔
حملوں سے تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا۔ 50 منزلہ عمارت تباہ ہو گئی۔ کئی مقامات پر دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے ۔
ایرانی حملوں میں ایک خاتون ہلاک 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےعوام کے نام پیغام میں کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم بے گناہ لوگوں کی خون کا بدلہ ہے۔
صیہونی حکومت سزا سے بچ نہیں سکے گی ۔ حملے کا پوری طاقت سے جواب دیں گے ۔
اسرائیل کو مفلوج کر کے دم لیں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بولے جارحیت کا جواب دینا ہمارا جائز حق ہے ۔ پوری عسکری قوت دکھائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں