ایران کا تیسرا اسرائیلی ایف 35 گرانے کا دعویٰ، دو پائلٹس زیر حراست
ایران کا تیسرا اسرائیلی ایف 35 طیارہ گرانے کا دعویٰ
ایرانی فوج نے اسرائیل کا تیسرا ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی فوج کا کہناہے کہ اسرائیلی ایف 35 کو ایرانی حدود میں نشانہ بنایا گیاہے –
، طیارہ ہٹ ہونے کے بعد پائلٹ نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگائی ، طیارے کے پائلٹ کو کمانڈوز نے حراست میں لے لیاہے ۔
ایرانی فوج نے اسرائیل کے تین ایف 35 طیارے گرانے اور خاتون پائلٹ سمیت 2 پائلٹس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز علی الصبح اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ۔
جس دوران پاسداران انقلاب کے سربراہ اور آرمی چیف سمیت 6 سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ۔
اسرائیلی حملوں میں ایران کے 78 شہری شہید ہو چکے ہیں۔
جبکہ 320 سے زائد زخمی ہیں ،شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں