نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، وزیراعظم

نوجوان افرادی قوت قیمتی اثاثہ، بااختیار بنانے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی۔
جس میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقو پر گفتگو میں کہا کہ نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔
، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے بااختیار بنانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں۔
نوجوانوں کو عصری تقاضوں اور جدید ہنر و ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنا رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں