دفتر خارجہ: ایران میں پاکستانی زائرین کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی
دفترخارجہ کے مطابق اس وقت ایران میں پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں۔
، وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں موجود تمام پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔
ایران جانے والے زیادہ تر زائرین سفارتی مشنز سے رابطہ بھی نہیں کرتے تاہم اس وقت تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین ایران میں موجود ہیں۔
موجودہ صورتحال میں زائرین کوایران اورعراق کےسفرپرنظر ثانی کامشورہ دیا گیا ہے۔
تہران میں سفارتخانہ اورقونصل خانےپاکستانی شہریوں کی مددکیلئےدستیاب ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے تمام ضروری اقدامات اور ہرممکن معاونت کی ہدایت کی ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں