پاکستان اسرائیلی جارحیت پر ایران کیساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے: وزیراعظم کی ایرانی صدر سےگفتگو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
اورکہا کہ اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر پاکستان ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کےخلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
، اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
پاکستان، حکومت ایران اور برادر عوام کےساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں