اسرائیلی حملوں کے بعد امریکا سے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناقابل جواز ہے: ایران
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد امریکا سے جوہری پروگرام پر مذاکرات ناقابل جواز ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف سے گفتگو میں امریکی صدر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو امریکا کی براہ راست حمایت کا نتیجہ قرار دیا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ ایسی صورتحال میں جب اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔
، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا جاری رہنا ناقابل جواز ہے۔
، ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف اسرائیل کو ایران کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی اجازت دینا، یہ ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں واضح کیا کہ امریکا نے ایسا رویہ اختیار کیا جس سے بات چیت بے معنی ہو گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں