“ایران کا فیصلہ: اسرائیل کے حملوں کے دوران مذاکرات نہیں ہوں گے”
ایران نے ثالثی کے کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مذاکرات سے آگاہ ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران نے ثالث ممالک قطر اور عمان کو بتایا کہ وہ حملوں کے دوران مذاکرات نہیں کرے گا۔
رپورٹ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے علاوہ امریکا کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو مطلع کیا کہ وہ صرف اس صورت میں سنجیدہ مذاکرات کریں گے۔
جب ایران اسرائیل کے پیشگی حملوں کا جواب مکمل کر لے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں