امریکا ایران اسرائیل جنگ سے دور، جوہری معاہدے پر بات چیت جاری: ٹرمپ
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اوراسرائیل جنگ بندی کرسکتے ہیں۔
، امید ہے کہ ایران اوراسرائیل کے درمیان معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہاکہ امریکا ایران اوراسرائیل کےدرمیان جنگ میں شامل نہیں۔
،ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا،امریکا اسرائیل کے دفاع میں اس کی حمایت جاری رکھ گا۔
ڈونلڈٹرمپ کی امریکی ٹی وی کی صحافی ریچل سکاٹ سے آف کیمراگفتگو میں کہنا تھا کہ ممکن ہے ہم اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہوجائیں۔
،امریکا فی الحال اسرائیل ایران جنگ میں شامل نہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہر ی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔
،پیوٹن اگر ثالثی کرنا چاہتے ہیں امریکا مدد کرے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے36ممالک پر سفری پابندیوں کوبڑھانے پرغور شروع کردیا ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں