وزیراعظم کا فنانس بل میں تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس

فنانس بل میں تاجروں کی گرفتاری پر ملک بھر میں ردعمل، وزیراعظم کا اجلاس

فنانس بل 2025 میں (ایف بی آر) کو ٹیکس فراڈ کے الزامات پرتاجروں کی گرفتاری کے اختیارات دیےجانے کی تجویز پر ملک بھرمیں شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
، اسی حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے اپنی معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ،وزیر قانون،چیئرمین ایف بی آر نےشرکت کی۔
، اجلاس میں شہباز شریف کو ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10 سال تک قید کی تجویز پر بریفنگ دی گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم کو باقاعدہ خط لکھ کر ایف بی آر کے اختیارات پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں