پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود، حکومت مطمئن
وزارت خزانہ کے مطابق فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اس حوالے سے کسی فوری بحران کا خطرہ نہیں۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کمیٹی اجلاس میں علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، جس پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر غور کیا گیا۔
بدلتے حالات کے پیش نظر صورتحال کی مسلسل نگرانی پر زور دیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں