ایران سے 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچ گئے

ایران سے 350 پاکستانی زائرین اور طلبہ تفتان پہنچ گئے، کوئٹہ روانگی متوقع

ایران سے مزید 350 پاکستان زائرین اور طلبہ تفتان پہنچ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایران سے پہنچنے والے زیادہ تر زائرین ہیں۔
، تاہم ایران سے پہنچے والوں میں 45 طلبہ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین اور طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا۔
جبکہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے انخلا کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں