وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا
وزارت مذہبی امور نے 2026 حج کیلئے پیش بندی کے طور پر عازمین حج کی رجسٹریشن 4 سے 5 روز میں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
، جس کیلئے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اورنجی دونوں اسکیموں کیلئے عازمین حج کولازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
، رجسٹریشن کی درخواستوں کے ہمراہ مخصوص رقم جمع کرانا ہوگی، ٹوکن منی مجموعی حج اخراجات میں شامل کرلی جائے گی۔
، رجسٹریشن کرانے والے درخواست گزار حج 2026 ءکیلئے اہل تصور ہوں گے۔
، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں سے کرائی جا سکے گی۔
، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی ۔
، سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عازمین حج 2026 ءکیلئے رجسٹریشن کا عندیہ دیدیا ہے
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں