بی آئی ایس پی کی خواتین کیلئے ادائیگی کا نیا اور محفوظ طریقہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین کو گرمی کی حالیہ لہر سے محفوظ رکھنے کے لیے کیمپ سائٹ کی بجائے مکمل طور پر ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگی کا نیا نظام اختیار کیا ہے۔
، اس اقدام پر عملدرآمد پیر سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ فیصلہ بہاولپور میں ہونے والے ایک اعلی سطحی کوآرڈینیشن اجلاس کے دوران اعلان کیا ، ۔
جس کی صدارت بی آئی ایس پی کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور نے کی۔
اس میٹنگ میں شراکت دار بینکوں کے نمائندوں، زونل افسران اور بی آئی ایس پی کے فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔
اجلاس میں چوتھے کوارٹر کی ادائیگی کے لیے بینک کے نامزد ریٹیل ایجنٹس کے ذریعے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
ڈاکٹر طاہر نور نے کہا کہ نیا ماڈل استفادہ کرنے والوں کو قریبی منظورشدہ ریٹیل آؤٹ لیٹس سے ادائیگی وصول کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
، جس سے سفر اور شدید موسم کی زد میں آنے سے بچا جا سکے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں