ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرپشن اور خواتین کا استحصال: ملتان میں سنسنی خیز انکشاف
ملتان(بیٹھک انوسٹی گیشن سیل) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرپشن کے مبینہ کیس کی پردہ پوشی کے لیے خواتین افسران کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر خانیوال نے چیف آفیسر عبدالرزاق ڈوگر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
جس کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن عثمان نے خاتون اسسٹنٹ منیجر آپریشن کبیر والہ سے معافی تلافی کی کوشش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیر والہ کی خاتون اسسٹنٹ منیجر آپریشن نے گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر خانیوال سے خصوصی ملاقات کی، اس ملاقات میں خاتون آفیسر نے ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن عثمان کی جانب سرکاری امور میں مداخلت اور من پسند رپورٹ تیار کرنے کے دباؤ کا انکشاف کیا، –
انھوں نے کہا خاتون اسسٹنٹ منیجر نے بتایا کبیر والہ میں صفائی کے لیے نہ تو لازمی مشینری فراہم کی جاتی اور نہ سٹاف سائٹ پر موجود ہوتا اسٹنٹ کمشنر کبیر والہ بار بار صفائی کی ناقص صورتحال پر براہمی کا اظہار کرتے ہیں جب ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن عثمان کا کبیر والہ میں صفائی کرنے والی کمپنی کی ناقص کارکردگی کی شکایت کی تو انھوں نے کہا آنکھیں بند کرکے کام چلائیں نہ تو مشینری فراہم کی جاتی ہے اور نہ ہی مطلوبہ عملہ دیا جاتا ہے-
، ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن نوکری سے نکلوانے دھمکیاں دیتا ہے اور ہراساں کرتا ہے، انھوں نے کہا خاتون اسسٹنٹ منیجر آپریشن کی جانب سے سنگین نوعیت کے الزامات عائد جانے کے بعد ڈپٹی کمشنر خانیوال چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبد الرزاق ڈوگر پر چڑھ دوڑے-
، انھوں نے موبائل کال پر ہی عبدالرزاق ڈوگر کو ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن عثمان کو کنٹرول کرنے کی کہا اسکے ساتھ ہی انھوں نے عبدالرزاق ڈوگر پر واضح کیا اب وہ ضلع خانیوال میں ویسٹ کلیکشن میں ہونے والے کرپشن اور خاتون آفیسر کو ہراساں کرنے بارے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے-
، انھوں نے کہا ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں خواتین افسران سے گن پوائنٹ پر مبینہ طور پر بوگس رپورٹنگ کروائی جاتی ہے تاکہ عورت کارڈ استعمال کرکے احتسابی اداروں کی انکوائریوں کے سامنے بند باندھا جا سکے،-
انھوں نے کہا کبیر والہ سمیت ڈویژن بھر میں ویسٹ کلیکشن کی بلنگ کرواتے وقت مبینہ طور بوگس رپورٹنگ کروائی جاتی ہے اور کروڑوں روپے پر ہاتھ صاف کئے جا رہے ہیں-
اس حوالے سے جب ترجمان ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں کسی قسم کی کوئی ہراسمنٹ نہیں کی جاتی اور نہ ہی خواتین سے بوگس رپورٹنگ کروائی جاتی میرٹ پر کام ہو رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں