ایران کا اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری پر حملہ اور ہلاکتیں
ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے ایک اور بڑا حملہ کردیا ہے۔
حملوں میں اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب اور حیفہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں حیفہ ریفائنری کے 3 ملازمین ہلاک ہوئے ہیں۔
جبکہ ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔
آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت تازہ حملے ان مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بھی کیے گئے ہیں۔
جو اسرائیل کے زیر تسلط ہیں۔ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر صبح تک حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے ایران کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی قوم اور ملک کے دفاع میں یہ حملے جاری رکھے اور صیہونی مجرموں پر کاری ضرب لگائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں