اسرائیلی ہیکنگ گروپ کا ایرانی بینک پر سائبر حملہ، تمام ڈیٹا تباہ کرنے کا دعویٰ

ایرانی بینک پر اسرائیلی ہیکنگ گروپ کا بڑا سائبر حملہ

اسرائیل سے منسلک رہنے والے ہیکنگ گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی پابندیوں کے باوجود کام کرنے والے ایک ایرانی بینک کا ڈیٹا تباہ کر دیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق’گونجشک درندہ’ نامی گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے ’بینک سپاہ کا ڈیٹا تباہ کرنے والے سائبر حملے کیے ہیں‘۔
گروپ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’بینک سپاہ بین الاقوامی پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایرانی عوام کے پیسوں کو حکومت کے دہشت گرد نیٹ ورکس، بیلسٹک میزائل پروگرام، اور فوجی جوہری پروگرام کے لیے استعمال کرتا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہی انجام ہوتا ہے ان اداروں کا جو آمر کی دہشت گردی پر مبنی خیالی دُنیا کو سہارا دیتے ہیں۔
، ہم ان بہادر ایرانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی مدد سے یہ کارروائی ممکن ہوئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں