پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی مثال قائم، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک مثال قائم کی گئی۔
لاہور میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے ساتھ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ اجرا کیا گیا، اب ہم ای ٹینڈرنگ پر جا رہے ہیں۔
، ہمارا مقصد لیکجز اور کرپشن پر قابو پانا ہے، یہ سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے۔
، اس مرتبہ بجٹ کا حجم 1240 ارب ہے، گزشتہ برس 842 ارب تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں