کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گے؟ چیئرمین نیب

چیئرمین نیب کا معاشی خودمختاری پر زور: آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلانا کب تک؟

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گے؟
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کا سفر شروع کرے۔
، ریاست مکمل تعاون کرے گی، بزنس کمیونٹی پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے کے مشن پر کام کرے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ۔
بز نس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں گے، بزنس فرینڈلی ریگولیٹری میکانزم آپ کیساتھ ملکر بنائیں گے۔
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں بزنس مین ہراسگی کا شکار ہو وہاں کاروبار پھیل نہیں سکتا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں