اسرائیلی حملوں کے باوجود ایرانی جوہری تنصیبات محفوظ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے ) کا کہنا ہے کہ ایران کی دو بڑی جوہری تنصیبات اصفہان اور فوردو حالیہ اسرائیلی حملوں کے باوجود محفوظ ہیں۔
اور ان میں کوئی تبدیلی یا نقصان نہیں ہوا۔
ایجنسی نے سیٹلائٹ تصاویر کا تازہ تجزیہ مکمل کرنے کے بعد بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی ان اہم سائٹس پر کوئی تباہی یا خلل نہیں آیا۔
اور ادارے کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر اسرائیلی حملوں کے باوجود تنصیبات اپنی جگہ سلامت ہیں اور کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
البتہ ایجنسی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ نطنز میں موجود زیر زمین افزودگی ہالز پر حملے کے “براہ راست اثرات” کی مزید شہادتیں سامنے آئی ہیں۔
یہ ہالز ایران کے جوہری افزودگی پروگرام کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں