امریکا کے جدید F-22 اور F-35 جنگی طیارے مشرق وسطیٰ روانہ

امریکی F-22 اور F-35 طیارے مشرق وسطیٰ روانہ: دفاعی حکمت عملی میں پیش رفت

امریکا نے خطے میں کشیدگی کے تناظر میں اپنے جدید ترین جنگی طیارے F-22 رَیپٹر اور F-35 لائٹننگ II مشرق وسطیٰ روانہ کر دیے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کےمطابق یہ اقدام خطے میں “دفاعی پوزیشن کو مضبوط” بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہےتاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سینٹ کام (United States Central Command – CENTCOM) کے تحت کام کرنے والی افواج کے لیے اضافی عسکری صلاحیتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکہ کے اس فیصلے کے تحت جدید جنگی طیاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے جو کہ نہ صرف امریکی فضائی برتری کو یقینی بنائیں گے۔
بلکہ اتحادی ممالک کی دفاعی حمایت میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔
خیال رہے کہ 16 جون کو امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ (فضاء میں ایندھن بھرنے والے) طیارے مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے گئے تھے۔
اس اچانک اور بڑے پیمانے پر نقل و حرکت نے عالمی مبصرین کی توجہ حاصل کر لی، خطے میں امریکی دفاعی تیاریوں میں تیزی آ چکی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں