ایران کیساتھ سفارتی حل ممکن ہے یا نہیں، امریکی حکام نے ڈیڈلائن دیدی

ایران کے ساتھ سفارتی حل کا فیصلہ 48 گھنٹوں میں ہوگا، امریکی بیان

ایران کیساتھ سفارتی حل ممکن ہے یا نہیں،امریکی حکام نے ڈیڈلائن دیدی۔
امریکی حکام کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہوں گے۔
،طے کیا جا سکے گاکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل ممکن ہےیا نہیں۔
، سفارتی حل ممکن ہے یا پھر ٹرمپ فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کریں گے۔
دوسری جانب پاسدران انقلاب کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے خلاف فرسٹ جنریشن فتح میزائل استعمال کیے گئے۔
،فتح میزائلوں سےاسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
،ہمارا آپریشن اسرائیلی فضائی دفاع کے افسانے کے خاتمے کی شروعات ہے۔
ایرانی آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے اب تک کے حملے صرف اسرائیل کے لیے وارننگ ہیں۔
، اسرائیل کے خلاف تباہ کن کارروائی ابھی کی جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں