ایران کا اسرائیل پر حملہ: ’وعدۂ صادق سوم‘ کا 10واں مرحلہ
ایران کی جانب سے اسرائیل پر رات گئے یکے بعد دیگرے میزائل حملے کیے گئے جس کے بعد اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا۔
جب کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔
ایرانی مسلح افواج نے آپریشن ’ وعدۂ صادق سوم’ کے 10ویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کردی۔
، اسرائیل کے اہم اور اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغےگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے مزید میزائل داغے گئے ہیں جس کے بعد ائیرڈیفنس سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔
تاہم، ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فتح میزائلوں نے اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ۔
اور اسرائیلی ائیرڈیفنس کا نظام ایران کے فتح میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں