نفرت، تعصب اور تنگ نظری انسانیت کے خلاف زہر: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
، نفرت انگیز تقاریر کا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے۔
جو ایک فرد نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے۔
جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی شناخت، ان کی مساجد اور حتیٰ کہ گھروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔
، نفرت کی روش عالمی امن کے لئے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں