اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام ایرانی حملوں کے سامنے بے بس؟
ایران کی جانب سے پے در پے میزائل حملوں کے باعث اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام دباؤ سے دوچار ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کا دفاعی نظام شدید دباؤ میں آگیا،۔
ایران کی جانب سے مسلسل بیلسٹک میزائل داغنے سے دفاعی نظام پر دباؤ بڑھا۔
، اسرائیل کے پاس بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی ہوگئی ، بیلسٹک دفاعی نظام کی پروڈکشن زیادہ وقت، کثیر زرمبادلہ درکار ہوتا ہے۔
اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے لیے غزہ سے فائر ہونے والے دیسی ساختہ راکٹوں کے بر عکس جدید میزائلوں کو روکنا ایک امتحان ثابت ہورہا ہے۔
؎ایرانی میزائلوں کو روکنے میں مکمل کامیابی نہ ملنے کے باعث نہ صرف اس فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
بلکہ اس کے مستقل استعمال کے باعث اس نظام پر آنے والے اخراجات بھی بڑھتے جارہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں