آئی ایم ایف نے زراعت پر ٹیکس نہ لگانے کی بات مان لی ہے: وزیراعظم

آئی ایم ایف نے زراعت پر ٹیکس نہ لگانے کی بات مان لی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کو بتادیا زراعت پر ٹیکس نہیں لگنے دیں گے۔
وفاقی کابینہ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے پاکستان کی زراعت اس وقت شدید دباؤ میں ہے۔
، زراعت پر ٹیکس نہیں لگنے دیں اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی یہ بات مان لی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی حملے کو پاکستان کے برادر ہمسایہ ملک ایران کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سیکڑوں ایرانی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، پاکستان نے ہر سطح پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں