ایران-اسرائیل جنگ کو ختم کرانے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں، روسی صدر

پیوٹن کی ایران اسرائیل ثالثی کی پیشکش: روس امن کیلئے تیار

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرانے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بین الاقوامی خبررساں اداروں کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نازک معاملہ ہے۔
، مگر میری رائے میں اس کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماسکو اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرانے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اور ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جس کے تحت تہران کو پُرامن جوہری پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکے۔
جب کہ اسرائیل کے سلامتی خدشات کو بھی دور کیا جا سکے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اسرائیل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کر دے تو روس کا ردعمل کیا ہوگا؟
جس پر انہوں نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ’میں ایسی کسی ممکنہ صورتحال پر بات کرنا بھی نہیں چاہتا‘۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں