ڈیجیٹل معیشت کی جانب اہم پیش رفت، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی

ڈیجیٹل معیشت کی جانب پیش رفت، کیش لیس اکانومی کا نیا دور

وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور کیش لیس بنانے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔
، یہ کمیٹی ہر ہفتے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور اس ضمن میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گی۔
اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ پالیسی اقدامات کے ذریعے ڈیجیٹل رقم کی منتقلی اور ادائیگیوں کو فروغ دیا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں