اسپیس ایکس اسٹارشپ 36 دھماکہ، ٹیکساس میں معمولی ٹیسٹ بڑی ناکامی
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب اسٹارشپ 36 معمول کے ٹیسٹ کے دوران ٹیکساس میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک اسٹارشپ بدھ کی رات ٹیکساس میں معمول کے ایک ٹیسٹ کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیاؤ
، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کیمیرون کاؤنٹی کے حکام نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ اسٹارشپ 36 کو خطرناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔
جس کے نتیجے میں وہ دھماکے سے تباہ ہوگیا، یہ واقعہ رات 11 بجے کے کچھ دیر بعد اسٹار بیس لانچ سہولت پر پیش آیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں