ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان، پاکستان نے امن کو جنگ پر فوقیت دی
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔
سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔
طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں