میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، مریم نواز

پنجاب میں مفت علاج کی فراہمی، مریم نواز کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری ساری توجہ عوام کو مفت علاج اور ادویات کی فراہمی پر مرکوز ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کلینک آن ویلز منصوبے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا اور اس موقع پر کلینکس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے موبائل کلینکس کے لیے نئی گاڑیوں کی چابیاں بھی ڈاکٹرز کو حوالے کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ کینسر، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو ادویات براہِ راست ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
، اب یہ کلینکس پنجاب کے تمام اضلاع اور شہری علاقوں میں دستیاب ہوں گی۔
اور میرا خواب ہے کہ ہر فرد کو اس کا حق اس کی دہلیز تک پہنچے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں