پاکستان کا ایران کی مکمل حمایت کا اعلان: دفتر خارجہ

پاکستان کی سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت

پاکستان کا سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کا اعلان
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ایران کو زیادہ سمجھنے سے متعلق دیے گئے بیان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کو اس لیے بہتر سمجھتے ہیں۔
کیونکہ ایران ہمارا ہمسایہ اور مذہب ایک ہے اور ہم ایران پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ۔
جبکہ پاکستان سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران میں جو حملے کر رہا ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔
، ہم جنگ بندی چاہتے ہیں اور سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
، ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
، اس سے پورے علاقے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں