پاکستان کو غزہ و ایران کی حمایت کا اعلان کرنا ہوگا: فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان کو کھل کر غزہ اور ایران کے ساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے۔
، فلسطین کے بعد شام، لبنان پر اسرائیل حملہ کرچکا ،ایران کے بعد پاکستان کی باری ہے۔
، پاکستان میں صلاحیت ہےکہ وہ امت مسلمہ کی قیادت کرے۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی زمانے میں جو جرم ہوتا تھا آج وہ کلچر بن گیا ہے۔
، کوئی مہذب انسان اب بھتہ دیئے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا یہ حالت ہو چکی ہے، ہندوستان نے ہم پر حملہ کیا وہ دفاعی لحاظ سے آگے ہے ۔
لیکن پاکستان نے انڈیا کے غرور کو زمین بوس کردیا، ہر طرف سے ہماری دفاعی قوت کو داد تحسین ملی ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری یہ پارلیمنٹ کیسے خودمختار ہے، عام آدمی کو امن فراہم کرنا شاید ہمارا فرض نہیں رہا،۔
ہمارے دو صوبوں میں حکومتی رٹ موجود نہیں ہے، آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر قانون سازی کی جاتی ہے۔
، ایسا کرنا ہے تو ہماری خودمختاری کدھر گئی، ہمارا اپنا آئین اور قانون غیر موثر ہوجاتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں