کامیاب سفارتی مشن بلاول نے ثابت کردیابینظیربھٹو کی طرح توانا آواز ہیں(احمد محمود)

بینظیر بھٹو سالگرہ: پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جانب سے تقریب

ملتان ( خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی جانب سے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کی تقریب مخدوم ہاوس میں منعقد کی گئی اس تقریب میں جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، این اے 145 خانیوال سے ٹکٹ ہولڈر رانا عبدالرحمان، ضلعی جنرل سیکرٹری ملتان راو ساجد علی، رانا وسیم، ہارون مزاری و دیگر نے شرکت کی ۔
اور سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاھین و دیگر نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت کی چیمپئن تھیں انہوں نے ہمت، وژن اور پاکستانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی سے نسلوں کو متاثر کیا اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کے طور پر ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کیا 21 جون کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں منعقد کی جائیں گی۔
اور اس موقع پر پیپلزپارٹی کے عہدیدران، کارکنان و جیالے اپنی عظیم قائد شہید بی بی کو خراج تحسین پیش کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہماری شہید قائد کا بیٹا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی بہادر ماں کے جمہوری سفر پر گامزن ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح سفارتی محاذ پر پاکستانی کی نمائندگی کی ہے اس پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن، نیویارک، لندن اور برسلز میں عالمی رہنماؤں کے سامنے پاکستان کا موقف ٹھوس دلائل کے ساتھ اجاگر کر کے ثابت کیا کہ وہ اپنے شہید نانا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید ماں محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح خارجہ محاذ پر پاکستان کی موثر اور توانا آواز ہیں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کثیر الجماعتی پارلیمانی وفد نے بلاتعطل خدمت ملک و ملت کا فرض بنھایا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ موجودہ حالات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکہ تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت ہے اس ملاقات میں نےفیلڈ مارشل نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں مثبت اور نتیجہ خیز کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اور دنیا کے سامنے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں مظالم و جبر اور دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ایسے موقف ہیں جو زیادہ دیر تک نہیں برقرار نہیں رہ سکتے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں