کربلا زیارت پر اثرات، زائرین کی مشکلات میں اضافہ
ایران اور اسرائیل کے درمیان اختلافات برقرار ہیں جس نے کربلا عراق میں محرم گزارنے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے سفری پروگرامز کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
61 سالہ سید باقر علی جعفری نے ایک دہائی تک طویل انتظار کیا۔
انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ 2025ء میں وہ یہ کام کریں گے۔
ان کے چھوٹے بھائی کی اچانک موت نے انہیں مزید راغب کیا۔
ان کا ویزا آ چکا تھا اور بکنگ بھی مکمل ہوچکی تھی۔ لیکن پھر اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا۔
کراچی کے رہائشی باقر علی جعفری بہت سے دیگر لوگوں کی طرح محرم میں عراق کی زیارت پر روانہ ہونے والے تھے جس کا آغاز 27 جون سے ہوگا۔
یہ سفر دنیا بھر کی شیعہ برادری کے دلوں میں ایک اہم روحانی حیثیت رکھتا ہے۔
درحقیقت کربلا میں عاشورہ (10 محرم) اور اربعین (20 صفر) کو دنیا کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں