خانیوال: پسند کی شادی پر قتل، باپ نے بیٹی کی جان لے لی
صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال کے تھانہ کہنہ کی حدود میں باپ نے پسند کی شادی کی خواہش کرنے پر بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔
ملزم احمد علی نے اپنی بیٹی آمنہ کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔
، مقتولہ کو زخمی حالت میں ہی مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
مقامی پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اُس سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 3 روز قبل لاہور میں پسند کے شادی کرنے والے جوڑے کو ابدی نیند سُلا دیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے رہائشی مقتولین نے چند روز قبل ہی پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے اہلخانہ رضامند نہیں تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں