ملک میں پری مون سون سیزن کا آغاز ، سندھ میں کل سے بارشیں متوقع

پاکستان میں پری مون سون سیزن کا آغاز، گرمی میں کمی کا امکان

پاکستان میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا اور آئندہ تین دن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ، پنجاب اور کے پی کے کئی علاقے گزشتہ چند دنوں سے سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے۔
جب کہ اب پری مون سون سیزن شروع ہوتے ہی گرمی کی شدت کے خاتمے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
سندھ میں کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں.ادھرکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
علاوہ ازیں جمعہ کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں