قومی ایئر لائن کی نجکاری، غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی

قومی ایئر لائن کی نجکاری میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی

نجکاری کمیشن ایک بار پھر قومی ایئرلائن کیلئے کسی غیر ملکی سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا، ملک کا بڑا کاروباری گروپ بھی نجکاری کے اگلے مرحلے سے آؤٹ ہوگیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری میں غیر ملکی سرمایہ کار گروپس نے عدم دلچسپی کا اظہار کردیا۔
پاکستان کا بڑا کاروباری گروپ اے کے ڈی بھی نجکاری سے آؤٹ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق آٹھ کنسورشیم درخواستوں میں سے 3 گروپس شارٹ لسٹنگ کے دوران باہر ہوئے، جن میں اے کے ڈی گروپ، سردار اشرف ڈی بلوچ کمپنی اور رفیق انجینئرنگ کمپنی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے ملازمین کی ایئرلائن خریداری کی درخواست بھی مسترد کردی۔
پی آئی اے کے سینئر افسران کی نمائندہ تنظیم ساسا کے سیکریٹری جنرل صفدر انجم نے ملازمین کی درخواست مسترد کرنا غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ اسٹیک ہولڈرز پی آئی اے نجکاری کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
جنرل سیکریٹری پی آئی اے سی بی اے علی لاشاری نے بھی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا، اور کہا کہ نجکاری کمیشن کے رویے سے نجکاری کے عمل میں شفافیت پر سوال اُٹھ گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں