لاہور میں جلد پانی کے میٹرز لگائے جائیں گے، واسا

لاہور پانی کے میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ، عدالت میں پیشرفت

واسا حکام کے مطابق لاہور میں جلد پانی کےمیٹرز لگائے جائیں گے۔
لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کیس کی سماعت کے دوران واسا حکام نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں جلد پانی کے میٹرز لگائے جائیں گے۔
واسا نے پانی کا میٹر بطور نمونہ عدالت میں پیش کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو واسا حکام کی جانب سے پانی کا میٹر بطور نمونہ عدالت میں پیش کردیا ۔
پہلے مرحلے میں کمرشل کنکشنز پر میٹر لگائے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پانی کے دو لاکھ میٹرز کیلئے بجٹ مختص کردیا گیا ہے۔
عدالت نے واسا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پانی انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے ۔
ہماری نسلیں اس سے متاثر ہونگی واسا کی جانب سے اقدام قابل تعریف ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں